جمعه,  22 نومبر 2024ء
سینئر پی ٹی آئی رہنما مسرت جمشید چیمہ کیلئے اچھی خبر ، نو مئی کے 12 کیسز میں ضمانتیں کنفرم ہو گئیں

 

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز)پاکستان تحریک انصاف کی سینئر رہنما مسرت جمشید چیمہ کی نو مئی کے حوالے سے 12 کیسز میں ضمانتیں کنفرم ہو گئیں۔مسرت جمشید چیمہ انصاف لائرز فورم کے وکلاء کی ٹیم کے ہمراہ انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت پیش ہوئیں۔ وکلاء کے دلائل کے بعد عدالت نے مسرت جمشید چیمہ کی 12کیسز میں ضمانتیں کنفرم کر دیں۔

بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ میں خاص طور پر انصاف لائرز فورم کے وکلا ء جواد اصغر،ملک طارق نون، ڈاکٹر علی عمران اور آصف ساہی کی مشکور ہوںجنہوں نے عدالتی کارروائی میں بہترین معاونت اور رہنمائی کی،یہ وکلا ء پارٹی کی بے لوث خدمت کر رہے ہیں،یہی لوگ پارٹی کا اصل اثاثہ ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایک صحافی کی جانب سے جو الزام عائد کیا گیا ہے میں اس کی سختی سے تردید کرتی ہوں۔

مزید خبریں