کراچی (روشن پاکستان نیوز)حکومت سندھ نے صوفی شاعر شاہ عبداللطیف بھٹائی کے عرس کے موقع پر 20 اگست کو عام تعطیل کا اعلان کردیا۔حکومت سندھ نے صوفی شاعر شاہ عبداللطیف بھٹائی کے عرس کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔
صوبائی حکومت کی جانب سے عام تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔شاہ عبداللطیف بھٹائی کے تین روزہ سالانہ عرس مبارک کی تقریبات ہر سال 14 صفر سے ان کی آخری آرام گاہ والے شہر بھٹ شاہ میں منعقد کی جاتی ہیں۔