جمعرات,  19  ستمبر 2024ء
ارشد ندیم کا اپنی جیب سے طلباء کو بڑا تحفہ دینے کا اعلان

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز)پیرس اولمپکس میں پاکستان کیلئے 40 سال بعد گولڈ میڈل جیتنے والے اولمپئین ارشد ندیم نے 100 لیپ ٹاپس طلبا کو دینے کا اعلان کردیا ہے۔

کراچی میں گورنز سندھ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم نے کہا کہ محنت سے پوری قوم کی دعاؤں کی وجہ سے کامیابی حاصل کرنے میں کامیاب ہوا، ایڈیشنل آئی جی پولیس، وزیراعلیٰ سندھ، میئر کراچی سمیت کراچی کے عوام کا شکر گزار ہوں جنہوں نے اتنی عزت دی اور حوصلہ افزائی کی۔

انہوں نے دوران کانفرنس کراچی کے طلبا کیلئے 100 لیپ ٹاپس مفت دینے کا اعلان کیا۔ارشد ندیم نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بھی میرے گاؤں آکر مجھے عزت بخشی، اسی طرح کراچی اور سندھ کے عوام نے بھی بڑا پیار دیا جن کا بےحد مشکور ہوں۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News