جمعرات,  19  ستمبر 2024ء
ضلع کرم میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن ، 7 خوارج ہلاک

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)سکیورٹی فورسز نے ضلع کرم میں آپریشن کے دوران7 خوارج کو ہلاک اور 5 کو زخمی کردیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز  نےخوارج کی موجودگی کی اطلاع  پر انٹیلیجنس کی بنیاد پر آپریشن کیا۔

آئی ایس پی آر کے بیان میں کہا گیا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانوں کا مؤثر انداز میں پتا لگایا اور انہیں تباہ کیا، ہلاک خوارج کے قبضے سے بھاری مقدار  میں اسلحہ و گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک خوارج سکیورٹی فورسز اور شہریوں کے خلاف متعدد دہشتگردانہ  کارروائیوں میں ملوث تھے۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ علاقے میں پائے جانے والے کسی اور  خارجی کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے، پاکستان کی سکیورٹی فورسز ملک سے دہشتگردی کی لعنت کوختم کرنے کےلیے پرعزم ہیں۔صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے کرم میں خوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: فری لانسرزپریشان کیوں؟ ’ڈیجیٹل دہشت گردی‘ کیا ہے، پاکستان فوج کی جانب سے یہ اصطلاح کیوں استعمال کی جاتی ہے؟ تفصیلی رپورٹ

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News