جمعرات,  19  ستمبر 2024ء
وزارت داخلہ نے نئی پاسپورٹ اینڈ امیگریشن اتھارٹی کے قیام کی مخالفت کر دی

 

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز)وزارت داخلہ نے نئی پاسپورٹ اینڈ امیگریشن اتھارٹی کے قیام کی مخالفت کر دی۔ وفاقی حکومت کو نئی ’پاکستان امیگریشن، پاسپورٹ اینڈ ویزا اتھارٹی‘ (پی آئی پی وی اے)کے قیام کی تجویز دی گئی تھی، جس پر حکومت کی طرف سے غور شروع کر دیا گیا ہے تاہم وزارت داخلہ کی طرف سے اس تجویز کی سخت مخالفت کر دی گئی ہے۔

وزارت داخلہ کی طرف سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ پاکستان کی تمام بین الاقوامی سرحدوں کا انتظام و انصرام ، امیگریشن اور دیگر امور فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) جیسے قانون نافذ کرنے والے وفاقی اداروں کے پاس رہنے چاہئیں۔

وفاقی حکومت کو دی گئی تجویز میں ایک ایسی پاکستان امیگریشن ، پاسپورٹ اینڈ ویزا اتھارٹی قائم کرنے کو کہا گیا ہے جو مکمل بااختیار ہو۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News