جمعرات,  19  ستمبر 2024ء
معروف گلوکارہ آئمہ بیگ کو ہارٹ اٹیک ، ہسپتال منتقل ،مداح تشویش میں مبتلا

 

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز)پاکستان کی معروف گلوکارہ آئمہ بیگ کی حالیہ انسٹاگرام پوسٹ نے ان کے مداحوں کو تشویش میں مبتلا کر دیا ہے۔ آئمہ بیگ نے انسٹاگرام پوسٹ میں مداحوں کو اپنی صحت کے بارے میں اطلاع دیتے ہوئے بتایا ہے کہ انہیں منی ہارٹ اٹیک ہوا ہے۔گلوکارہ نے لکھا کہ مسلسل سفر، فلائٹس ،شوز کی وجہ سے نیند پوری نہیں ہوئی جس کے باعث منی ہارٹ اٹیک کا سامنا کرنا پڑا۔

آئمہ بیگ نے ساتھ ہی اپنی کئی تصاویر بھی پوسٹ کیں ، جس میں سے ایک میں انہیں اسپتال میں لیٹے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے اور ان کا علاج جاری ہے۔گلوکارہ کے مداحوں کو جیسے ہی ان کی صحت کے بارے میں اطلاع ملی، انہوں نے ان کے لیے دعا کی ہے۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News