جمعرات,  19  ستمبر 2024ء
امریکا نے حسینہ واجد حکومت گرانے میں ملوث ہونےکا الزام مضحکہ خیز قرار دیدیا

 

واشنگٹن(روشن پاکستان نیوز) امریکا نے بنگلا دیش میں حکومت گرانے میں ملوث ہونےکے حسینہ واجدکے الزام کو مضحکہ خیز قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا۔بنگلادیشی اخبار کے مطابق پریس بریفنگ میں امریکی وزارت خارجہ کے نائب ترجمان ویدانت پٹیل سے ایک صحافی نے سوال کرتے ہوئےکہا کہ حسینہ واجد نے امریکا پر الزام عائدکیا ہےکہ اس نے بڑے پیمانے پر احتجاج کی سازش کی تھی جو آخرکار ان کے اقتدار سے ہٹنے کا سبب بنی، تو آپ اس پر کیا تبصرہ کریں گے؟اس پر ویدانت پٹیل نے کہا کہ یہ مضحکہ خیز ہے، یہ الزام کہ امریکا حسینہ واجد حکومت کے خاتمے میں ملوث ہے، بالکل جھوٹا ہے۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News