جمعرات,  19  ستمبر 2024ء
موبائل اور سوشل میڈیا سروسز میں تعطل، چیئرمین پی ٹی اےکو طلب کرلیاگیا

 

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز)قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی نے ملک بھر میں کمزور موبائل سروس اور سوشل میڈیا سروس میں تعطل کے معاملے پر نوٹس لے لیا ہے۔قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے چیئرمین سید امین الحق نے چیئرمین پی ٹی اے میجر جنرل (ر) حفیظ الرحمنٰ کو طلب کرلیا ہے۔قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے چیئرمین سید امین الحق نے چیئرمین پی ٹی اے میجر جنرل (ر) حفیظ الرحمنٰ کو سوشل میڈیا سروس میں رکاوٹ کی وجوہات پیش کرنے کی ہدایت کردیں ہیں۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News