هفته,  13  ستمبر 2025ء
لورالائی: سبزی اور پھلوں سے بھرا ٹرک موٹرسائیکل سواروں پر گرگیا،3نوجوان جاں بحق

لورالائی (روشن پاکستان نیوز ) ڈیرہ غازی خان روڈ پر سبزی اور پھلوں سے بھرا ٹرک موٹرسائیکل سواروں پر گر گیا جس کے نتیجے میں موٹرسائیکل سوار 3 نوجوان موقع پر جاں بحق ہوگئے۔

افسوس ناک واقعے میں جاں بحق ہونیوالے نوجوانوں کی شناخت اسد خان، کلیم اللہ اور محمد اسلم کے نام سے ہوئی ہے اور ان تینوں کا تعلق لورالائی سے تھا۔ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ حادثہ ٹرک کی تیزرفتاری کے باعث پیش آیا، لاشیں لواحقین کے حوالے کر دی گئیں۔

مزید پڑھیں: افسوسناک حادثہ ،گاڑی کھائی میں گرنے سے 5 سیاح جاں بحق، 2 زخمی

مزید خبریں