اتوار,  24 نومبر 2024ء
مریم نواز کاطلباء کیلئے ای اور پیٹرول بائیکس کا دوسرا فیز لانے کا اعلان ، کب؟ جانیں

 

لاہور (روشن پاکستان نیوز)”پنجاب کے نوجوان، پنجاب کا مستقبل“۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے نوجوان کے عالمی دن پراپنے پیغام میں کہا ہے کہ نوجوان قوم کا سرمایہ اور مستقبل کے معمار ہیں۔ یوتھ کی تعلیم و تربیت اور کردار سازی پر توجہ فرض ہے۔ چیف منسٹر یوتھ انیشیٹیوز کے تحت نوجوان نسل کی فلاح و بہبود کے لیے متعدد پروگرام جاری ہیں –

انہوں نے کہا کہ نوجوان طلباء کی آسانی کے لیے ای اور پٹرول بائیکس دی گئیں دوسرے فیز جلد لائینگے – نوجوانوں کو بین الاقوامی جاب مارکیٹ کے تقاضوں کے مطابق آئی ٹی سکلز ٹریننگ دی جارہی ہے – مسلم لیگ( ن( نوجوانوں کو پھر لیپ ٹاپ سکیم دے رہی ہے – جلد نوجوانوں کو اعلیٰ تعلیم کے وظائف دئیے جائیں گے، انشاء اللہ کسی نوجوان کی تعلیم میں فیس کی کمی آڑے نہیں آئے گی – نوجوانوں کی توانائی اور صلاحیتیں ملک کی ترقی کیلئے بے حد اہم ہیں۔ یقین ہے کہ ہمارے نوجوان محنت اور لگن سے پاکستان کو ایک ترقی یافتہ قوم بنائیں گے۔

مزید خبریں