جمعه,  20  ستمبر 2024ء
ایرانی نائب صدر نے اپنی تقرری کے محض 10 دن بعد ہی استعفیٰ دیدیا،کیوں؟جانیں

 

تہران (روشن پاکستان نیوز)ایران کے نائب صدر جواد ظریف نے اپنی تقرری کے محض 10 دن بعد ہی استعفیٰ دیدیا۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران کے سابق وزیر خارجہ اور موجودہ نائب صدر محمد جواد ظریف نے ’’ایکس‘‘ پر اپنے مستعفی ہونے کا اعلان کیا۔پاک ایران تعلقات میں مرحوم صدر رئیسی کے وژن کو آگے بڑھائیں گے، ایرانی سپریم لیڈر

جواد ظریف نے مستعفی ہونے کی وجوہات بیان کرتے ہوئے کہا کہ میں شرمندہ ہوں کہ کابینہ میں خواتین، نوجوانوں اور نسلی گروہوں کی نمائندگی کو یقینی بنانے کا اپنا وعدہ نہیں نبھا سکا۔انہوں نے بتایا کہ امیدواروں کے چناؤ میں مہذب طریقے لاگو نہیں کروا سکا ، انہوں نے اس پریشانی کا بھی اظہار کیا کہ نائب صدر کے طور پر اپنی تقرری کے بعد انھیں شدید دباؤ کا سامنا کرنا پڑا کیونکہ ان کے بچوں کے پاس امریکی شہریت ہے۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News