جمعه,  20  ستمبر 2024ء
ن لیگ یارک شائر اینڈ ہمبر سائیڈ برطانیہ کی پوری قیادت مستعفی

لیڈز(شہزاد انور ملک) پاکستان مسلم لیگ ن یارکشائر اینڈ ہمبر سائیڈ برطانیہ کی پوری ٹیم نے پارٹی سے نالاں ہو کر استیفے پیش کر دیے ۔ان رہنماؤں نے کہا ہے کہ پارٹی قائدین کی جانب سے مسلسل نظر انداز کرنے کے بعد انہوں نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ پارٹی کے عہدوں سے استعفی دے دیا جائے۔

انہوں نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ انہوں نے پارٹی کے ہر مشکل گھڑی میں ساتھ ہی نہیں دیا بلکہ ماریں کھائی ہیں اور پارٹی اج حکومت میں ا کر انہیں مسلسل کئی ماہ سے نظر انداز کر رہی ہے ان رہنماؤں میں ملک نعمان شہزاد سینئیر نائب صدر ن پی ایم ایل این یارکشائر اینڈ ہمبرسائیڈ ہے کہ ویسٹ یارکشائر پاکستان مسلم لیگ نون یوتھ کے صدر بھی ہیں موقف اختیار کیا ہے کہ پارٹی قائدین ان کا فون تک نہیں اٹھاتے جبکہ انہوں نے پارٹی کی ہر مشکل گھڑی میں سیسہ پلائی دیوار کی طرح ساتھ دیا ہے ۔ان رہنماؤں میں
قاضی حماد لطیف جنرل سیکرٹری یو تھ ونگ ویسٹ یارکشائر۔امجد حسین نائب صدر یوتھ ڈیزبری۔چوہدری آصف جوائنٹ سیکیرٹری یوتھ ویسٹ یارکشائر ۔راشد الرحمان سیکرٹری یوتھ ڈیزبری. سینئیر نائب صدر ن یوتھ یارکشائر اینڈ ہمبر سائیڈ نعیم شہزاد شامل ہیں ۔ان رہنماؤں نے اپنے اسطیفے اسد بٹ صدر ن پی ایم ایل این یارکشائر اینڈ ہمبر سائیڈ برطانیہ. کو پیش کر دیے ہیں ۔

مزید پڑھیں: برطانیہ کی جیلوں میں گنجائش ختم ، ہزاروں قیدی قبل از وقت رہا کرنیکا فیصلہ

ان رہنماؤں نے اپنے مشترکہ بیان میں اپنے شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کہ جب سے پاکستان مسلم لیگ نون کی حکومت بنی ہے پارٹی کے نظریاتی کارکنوں اور قربانی دینے والوں کو مسلسل نظر انداز کیا جا رہا ہے اور بوٹ پالش کرنے والوں کو اعلی عہدوں پر فائض کر دیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ وہ پاکستان مسلم لیگ نون کے صدر اور سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف اور وزیراعظم میاں شہباز شریف کی قیادت میں متحد ہے لیکن پارٹی کے لیے اب کام نہیں کریں گے

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News