جمعرات,  19  ستمبر 2024ء
خیبرپختونخوا میں خواجہ سراؤں سے بھتہ لیے جانے کا انکشاف

 

پشاور(روشن پاکستان نیوز)خیبرپختونخوا میں خواجہ سراؤں سے بھتہ لیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔پشاور میں خیبرپختونخوا اسمبلی کے باہر خواجہ سراؤں نے بھتہ خوری کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔خواجہ سرا مظاہرین نے پولیس کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے کہا کہ خواجہ سراؤں پر قتل اور تشدد کے واقعات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور پولیس انہیں تحفظ دینے میں مکمل طور پر ناکام ہے، اگر ہمارے مسائل حل نہ ہوئے تو مزید سخت اقدامات اٹھانے پر مجبور ہوں گے۔
مظاہرین نے کہا کہ آئے روز بھتے وصول کیے جا رہے ہیں، بھتہ نہ دینے کی صورت میں سنگین دھمکیاں دی جاتی ہیں اور تشدد کا نشانہ بھی بنایا جاتا ہے۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News