لاہور(روشن پاکستان نیوز)رہنما پی ٹی آئی ڈاکٹر شاہد صدیق کے قتل بیٹے کی دوست کا اہم بیان سامنے آگیا ، جس میں اس نے بتایا کہ قیوم سے کبھی بھاری رقم کی ڈیمانڈ نہیں کی۔تفصیلات کے مطابق پولیس نے رہنما پی ٹی آئی ڈاکٹر شاہد صدیق کے قتل کی تحقیقات میں ملزم قیوم کی دوست کو تفتیش میں کلیئرقرار دے دیا۔
پولیس نے بتایا کہ لڑکی کا ڈاکٹرشاہد کے قتل میں کوئی کردارسامنے نہیں آیا تاہم لڑکی کا تفصیلی بیان ریکارڈ کرلیا گیا ہے۔لڑکی نے بیان میں بتایا کہ قیوم سے کبھی بھاری رقم کی ڈیمانڈ نہیں کی، صرف 2بیگز اور ایک انگوٹھی قیوم نے اپنی مرضی سے تحفے میں دی۔گذشتہ روز پولیس نے پی ٹی آئی رہنما کے قتل کی تحقیقات میں مقتول کے بیٹے قیوم کی دوست کو بھی شامل تفتیش کیا تھا۔پولیس کا کہنا تھا کہ رہنما پی ٹی آئی کے بیٹے قیوم نے قریبی دوست سےملکر باپ کےقتل کا منصوبہ بنایا کیونکہ قیوم ایک لڑکی سے پسندکی شادی کرنا چاہتا تھا لیکن شاہد صدیق نے انکار کیا تھا۔