اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز)فیشن ڈیزائنر ماریہ بی نے متنازع ویب سیریز ’برزخ‘ کی بندش کے خلاف پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) میں رپورٹ درج کراتے ہوئے عوام کو بھی اپیل کی ہے کہ وہ بھی ڈرامے کے خلاف اپنی آواز بلند کریں۔ماریہ بی نے انسٹاگرام پر مختصر ویڈیو شیئر کی، جس میں انہوں نے اپنی بہنوں اور وکیل کے ہمراہ بتایاکہ انہون نے پی ٹی اے کے دفتر جاکر تحریری طور پر برزخ کے خلاف رپورٹ درج کرادی۔
انہوں نے بتایا کہ انہوں نے پاکستان کے بچوں کے محفوظ مستقبل کی خاطر متنازع اور خراب مواد کی بندش کے لیے پی ٹی اے میں رپورٹ درج کرائی ہے۔ساتھ ہی ماریہ بی، ان کی بہنوں اور ان کی وکیل نے عوام سے اپیل کی کہ وہ بھی پی ٹی اے کی ویب سائٹ پر جاکر ’برزخ‘ کے خلاف آن لائن رپورٹ درج کروائیں تاکہ ڈرامے کو پاکستان میں مکمل طور پر ہمیشہ کے لیے بند کیا جا سکے اور بچوں کو محفوظ بنایا جا سکے۔