هفته,  21 دسمبر 2024ء
14 اگست کو ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) یوم آزادی 14اگست بروز بدھ کو ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

وفاقی حکومت کی جانب سے 14اگست کو پاکستان کے یوم آزادی کے موقع پر ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔

دوسری جانب 14اگست کو ملک بھر میں بینک اور تمام مالیاتی ادارے بھی بند رہیں گے۔سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے اس حوالے سے اعلامیہ جاری کر دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: ایران، ہیٹ ویو کے باعث سرکاری اداروں اور بینکوں میں تعطیل

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ بدھ 14اگست کو تمام بینک اور مالیاتی ادارے بند رہیں گے، اس موقع پر ملک بھر کے تمام سرکاری دفاتر اور تعلیمی اداروں میں بھی عام تعطیل ہوگی۔

مزید خبریں