کراچی (روشن پاکستان نیوز)کراچی کی سڑکوں پر ارشد ندیم ہی ارشد ندیم چھاگئے، شہری حکومت نے مختلف الیکٹرانک سائن بورڈز پر پاکستانی ایتھلیٹ کی تصاویر لگادیں۔سائن بورڈ پر پیغامات درج کیے گئے ہیں کہ ’ارشد ندیم ہمارا سپر ہیرو ہے، سب اسے سپورٹ کریں۔‘
واضح رہے کہ قومی ایتھلیٹ ارشد ندیم آج پیرس اولمپکس میں جیولین تھرو کے فائنل میں ایکشن میں ہوں گے، مقابلہ پاکستانی وقت کے مطابق رات 11 بجکر 25 منٹ پر شروع ہوگا۔شہری حکومت کی جانب سے ان ہی اسکرینز پر آج ارشد کا مقابلہ بھی دکھایا جائے گا۔