اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز)بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ کے نئے ریفرنس کی سماعت کے دوران مزید 11 روز کا جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا گیا۔احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے کیس کی سماعت کی۔بشریٰ بی بی اور بانی پی ٹی آئی کو 10 روزہ جسمانی ریمانڈ کے بعد سماعت کے لیے عدالت میں پیش کیا گیا تھا۔
اس موقع پر نیب کے ڈپٹی ڈائریکٹر محسن ہارون پراسیکیوٹر جنرل سردار مظفر عباسی کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے تھے۔نیب نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے مزید 14 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جس پر عدالت نے مزید 11 روز کا جسمانی ریمانڈ منظور کر کے اگلی سماعت 19 اگست تک ملتوی کردی۔