اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)سری لنکا نے بھارت کو تیسرے ایک روزہ میچ میں 110 رنز سے شکست دے کر 27 سال بعد دوطرفہ سیریز جیت لی۔کولمبو میں کھیلے گئے سیریز کے تیسرے اور آخری میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 248 رنز بنائے۔
ہدف کے تعاقب میں مضبوط بھارتی بیٹنگ لائن 27ویں اوور میں 138 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔یوں سری لنکا نے 1-2 سے سیریز جیت کر 27 سال بعد بھارت کے خلاف ایک روزہ سیریز اپنے نام کرلی۔