اتوار,  29 دسمبر 2024ء
کراچی کی تباہی کی ذمے دار جماعت اسلامی اور ایم کیو ایم ،سندھ حکومت کی ترجمان کا الزام

کراچی (روشن پاکستان نیوز)سندھ حکومت کی ترجمان سعدیہ جاوید نے کہا ہے کہ کراچی کی تباہی کی ذمے دار جماعت اسلامی اور ایم کیو ایم ہے۔سعدیہ جاوید نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی نے کراچی کی سڑکوں کو کمرشلائز کر کے بیڑا غرق کیا جبکہ ایم کیو ایم نے چائنا کٹنگ کر کے شہر کا حال خراب کیا۔

ان کا کہنا ہے کہ شہر میں جماعت اسلامی کے ٹاؤن چیئرمین کہیں کام کرتے نظر نہیں آتے۔ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ بس پروجیکٹ اور ریڈ لائن کی مخالفت سمجھ سے بالا ہے، جماعت اسلامی نے ہمیشہ ترقی کی راہ میں رکاوٹ ڈالی ہے۔

مزید خبریں