اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز)سینئروزیرمریم اورنگزیب نے بانی پی ٹی آئی کو پیغام دیا ہے کہ روئیں، چیخیں یاپٹیں این آراونہیں ملنا،کیس ختم نہیں ہوں گے اور جواب دینا پڑے گا۔تفصیلات کے مطابق سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے اپنے بیان میں کہا کہ بانی پی ٹی آئی اقتدارکےمنگتےہیں، وی اب خودغلط فہمی کاشکار ہیں سب ان کی اصلیت سمجھ چکے، انھوں نے جھوٹ بول کر4سال کوغلط فہمیوں کاشکاربنایا، انھوں نے سائفرلہرایا،امریکاکانام لےکرغلط فہمیوں کاشکار بنایا۔
سینئر وزیر نے مزید کہا کہ قائداعظم ہاؤس ،جی ایچ کیو پرحملہ ادارے کیخلاف نہیں تو کس فرد کے خلاف تھا؟ ملک کے ڈیفالٹ، معیشت کی تباہی ،مہنگائی کا طوفان لانا کس فرد کے خلاف تھا؟انھوں نے سوالات کئے کہ 9 مئی کس فرد کے خلاف تھا؟،ایئر بیس پرحملہ کس فردکیخلاف تھا؟ کرنل شیر خان کا مجسمہ توڑنا کس فرد کے خلاف تھا؟ ریڈیو پاکستان اورفوجی تنصیبات پہ حملہ کس فرد کے خلاف تھا؟