بدھ,  18  ستمبر 2024ء
کابینہ ڈویژن میں گریڈ 17کی ماتحت خاتون افسر کو ہراساں کیے جانے کا انکشاف سامنے آ گیا

 

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز)کابینہ ڈویژن میں بھی ایک مرد افسر کی جانب سے ماتحت گریڈ 17کی خاتون مائیکرو فلمنگ افسر کو ہراساں کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ انکوائری میں متعلقہ افسر کے خلاف ہراساں کیے جانے کی شکایت ثابت ہوگئی جوائنٹ سیکرٹری ایڈمن رانا منظور احمد نے انکوائری کی۔

خاتون افسر نے شکایت کی تھی کہ ان کے انچارج افسر ڈپٹی ڈائریکٹر ٹیکنکل این ڈی ونگ انہیں مسلسل ہراساں کر رہے ہیں۔ کیمروں سے ان کی مانیٹرنگ کرتے ہیں۔

ان کی سالانہ کارکردگی رپورٹس (PERS) کو دانستہ التواء میں رکھا ہوا ہے۔ ان سے رویہ غیر شائستہ ہے۔ انکوائری میں متعلقہ افسر کے خلاف کی گئی شکایات میں سے کچھ شکایات ثابت ہوگئیں۔

سیکرٹری کابینہ ڈویژن کامران علی افضل نے انکوائری رپورٹ کی روشنی میں ان کے خلاف انضباطی کارروائی کی منظوری دی۔ سیکرٹری کابینہ نے افسر کو 5 سال کیلئے سالانہ انکریمنٹ کو معطل کرنے کی سزا دی ہے۔

یہ کارروائی پروٹیکشن اگینسٹ ہراسمنٹ آف ویمن ایٹ ورک پلیس ایکٹ 2010 کی سیکشن 2(h) ( 11) کے تحت کی گئی ہے۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News