هفته,  21  ستمبر 2024ء
سندھ میں کم گیس کھپت کے سبب بند 4 گیس فیلڈز بحال کردیگئیں

 

کراچی(روشن پاکستان نیوز)سندھ میں کم گیس کھپت کے سبب بند 4 گیس فیلڈز کھل گئیں۔وزارت انرجی کے ذرائع کے مطابق گیس فیلڈز کم گیس کھپت کے سبب کئی ماہ بند رہیں، گیس فیلڈز سے 200 ایم ایم سی ایف ڈی گیس بحال کردی گئی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کم کھپت کے ساتھ ایل این جی آمد سے پائپ لائنوں میں گیس حجم بڑھ رہا تھا، کم گیس کھپت کے سبب ایل این جی کی اسپاٹ امپورٹ بند ہے۔ذرائع کے مطابق صرف طویل مدتی کنٹریکٹ کے تحت ایل این جی امپورٹ کی جارہی ہے۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News