هفته,  21  ستمبر 2024ء
والدہ مایوس ، اب سیاست میں واپس نہیں آئیں گی،حسینہ واجد کے بیٹے کا اعلان

 

بنگلادیش میں ایک ماہ سے جاری پرتشدد مظاہروں کے بعد استعفیٰ دے کر بھارت فرار ہونے والی وزیراعظم حسینہ واجد کے بیٹے کا کہنا ہے کہ والدہ بہت مایوس ہوئی ہیں اور وہ اب سیاست میں واپس نہیں آئیں گی۔بنگلا دیش کی مستعفیٰ وزیراعظم کے بیٹے اور ان کے انفارمیشن اور کمیونیکیشن ٹیکنالوجی کے مشیر صجیب واجد نے برطانوی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ حسینہ واجد نےجب اقتدارسنبھالا تو بنگلا دیش ایک غریب ملک اور ناکام ریاست تھی۔

انہوں نے کہا کہ والدہ حسینہ واجد نے بنگلا دیش کو ترقی دے کر ایشیا کے اُبھرتے ٹائیگروں میں شامل کیا۔صجیب واجد نے بتایا ہے کہ حسینہ واجد بہت مایوس ہوئی ہیں اور وہ اب سیاست میں واپس نہیں آئیں گی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ مظاہرین کے خلاف حکومت کا ردعمل بالکل درست تھا۔واضح رہے کہ حسینہ واجد کے استعفیٰ دینے سے تقریباً ایک گھنٹہ قبل ان کے صاحبزادے اور حسینہ کے انفارمیشن اور کمیونیکیشن ٹیکنالوجی کے مشیر صجیب واجد نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو پیغام بھی جاری کیا تھا۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News