هفته,  21  ستمبر 2024ء
بنگلہ دیش ، مظاہرین نے شیخ مجیب کی ذاتی رہائش گاہ کو آگ لگادی

ڈھاکا (روشن پاکستان نیوز)شیخ حسینہ واجد کے مستعفی ہونے کے بعد مظاہرین نے ڈھاکا میں شیخ مجیب الرحمان کی ذاتی رہائش کو آگ لگادی۔بنگلہ دیش کے مقامی اخبار ڈیلی اسٹار کے مطابق شیخ حسینہ واجد کے مستعفی ہونے اور ملک سے فرار ہونے کے بعد مظاہرین نے ڈھاکا کے علاقے گلستان میں واقع عوامی لیگ کے ہیڈ کواٹرز کو آگ لگادی۔

مقامی میڈیا کے مطابق واقعہ شام 4 بجے پیش آیا اور اس دوران مظاہرین شیخ حسینہ واجد اور عوامی لیگ کے خلاف نعرے بازی کرتے رہے۔مقامی اخبار کے مطابق اسی اثنا میں مظاہرین نے بنگلادیش کے بانی شیخ مجیب الرحمان کی ذاتی رہائش گاہ 32 دھان منڈی، جو اب بنگا بندھو میمورئیل میوزیم ہے، کو بھی آگ لگادی۔مقامی اخبار کے مطابق مظاہرین نے اس دوران نعرے بازی بھی کی اور عمارت میں رکھا فرنیچر اور دیگر اشیا ساتھ لے گئے۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News