هفته,  21  ستمبر 2024ء
ایف بی آر اور ایف آئی اے کے درمیان تنازعات میں شدت،ایک دوسرے کیخلاف انکوائریزکا سلسلہ جاری

 

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز) ایف بی آر اور ایف آئی اے کے درمیان تنازع میں شدت آگئی، دونوں جانب سے ایک دوسرے کے خلاف انکوائریوں کا سلسلہ جاری ہے۔ذرائع کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو اور وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے درمیان ایک دوسرے کے افسران کے خلاف انکوائریاں کی جا رہی ہیں۔

اس سلسلے میں ایف آئی اے نے ایف بی آر کے ممبر آپریشنز میر بادشاہ خان وزیر کو آج دوبارہ طلب کیا اور اس بار اثاثوں کی تفصیلات بھی ساتھ لانے کا کہا ہے۔دوسری جانب میر بادشاہ خان وزیر نے بھی اپنے اختیارات استعمال کرتے ہوئے ٹیکس افسران کو ایف آئی اے کے افسران کے اثاثوں کی معلومات اکٹھی کرنے کا ٹاسک دیا ہے۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News