جمعرات,  19  ستمبر 2024ء
سابق نگران وزیر  معاون خصوصی برائے توانائی تعینات کر دئیے گئے

اسلام آباد (روشن پاکتان نیوز)سابق نگران وفاقی وزیر محمد علی بھی وفاقی کابینہ کا حصہ بن گئے ہیں جہاں انہیں وزیر اعظم شہباز شریف کا معاون خصوصی برائے توانائی تعینات کردیا گیا ہے۔

کابینہ ڈویژن سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق محمد علی کو وزیر اعظم کا معاون خصوصی برائے توانائی تعینات کردیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق معاون خصوصی محمد علی کا عہدہ وزیر مملکت کے برابر ہو گا اور ان کی تعیناتی کا اطلاق فوری ہو گا۔

محمد علی نگران دور میں وفاقی وزیر برائے توانائی اور پیٹرولیم کے منصب پر فائز رہ چکے ہیں۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News