جمعرات,  19  ستمبر 2024ء
حکومت کو خطرہ ہے تو اسمبلی تحلیل کرکے نئے انتخابات کرائیں،پیپلز پارٹی کا حکومت کو مشورہ

 

کراچی (روشن پاکستان نیوز)پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹینز (پی پی پی) کے سیکریٹری جنرل نیئر حسین بخاری نے کہا ہے کہ اگر حکومت کو خطرہ ہے تو اسمبلی تحلیل کرکے نئے انتخابات کرالیں۔ پیپلز پارٹی کے سیکریٹری جنرل نیئر حسین بخاری نے کہا ہے کہ اگر حکومت کو کوئی خطرہ ہے تو ہم سے شیئر کیوں نہیں کیا، پارلیمنٹ میں حکومت کو مضبوط کرنےکو تیار ہیں مگر وہ ڈیلیور تو کرے۔

انہوں نے کہا کہ اگر حکومت کو خطرہ ہے تو اسمبلی تحلیل کرکے نئے انتخابات کرالیں، صدر مملکت آصف علی زرداری بارہا کہہ چکے ہیں کہ بیٹھ کر بات کرتے ہیں، اگر سسٹم ڈی ریل ہو گیا تو نقصان ملک کا ہوگا۔نیئر حسین بخاری نے مزید کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان قابل اعتبار نہیں ہیں، ایک دن کہتے ہیں اسٹیبلشمنٹ سے بات کرنےکو تیار ہیں اور پھر اگلے دن کچھ اور کہتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ 8 فروری کے انتخابات کے نتائج کو تحفظات کے ساتھ قبول کیا، پیپلز پارٹی کو منصوبے کے تحت کچھ نشستیں نہیں دی گئیں۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News