جمعه,  04 اپریل 2025ء
وزیرصحت پنجاب نے ڈاکٹروں کی پرائیویٹ پریکٹس پر پابندی کی تردید کر دی

 

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز) وزیرصحت پنجاب خواجہ عمران نذیر نے کہا کہ ڈاکٹروں کی پرائیویٹ پریکٹس پر پابندی عائد نہیں کی۔ وزیر صحت پنجاب نے لاہور سے جاری بیان میں کہا کہ سرکاری ہسپتالوں کے ڈاکٹروں کو شام کے اوقات میں پرائیویٹ پریکٹس کی ہدایت کی ہے۔ سرکاری ہسپتالوں کے ڈاکٹروں کی پرائیویٹ پریکٹس سے مریضوں کو بہترین سہولت ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ راولپنڈی اور لاہور کے کارڈیالوجی انسٹیٹیوٹ میں کامیابی سے پریکٹس جاری ہے۔

مزید خبریں