اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز) پاکستان نے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کو 3 ارب 60 کروڑ ڈالر سے زائد سود ادا کردیا۔
دستاویز کے مطابق پاکستان کی جانب سے آئی ایم ایف کو ادا کی گئی سود کی رقم پاکستانی کرنسی میں 1000 ہزار ارب سے زائد بنتی ہے۔دستاویز کے مطابق گزشتہ 30 برسوں میں پاکستان کی جانب سے آئی ایم ایف سے تقریباً 29 ارب ڈالر قرض لیا گیا اور اسی عرصے میں 21 ارب 72 کروڑ ڈالر سے زائد قرض واپس کیا گیا۔
پاکستان کی جانب سے گزشتہ 4 سال میں آئی ایم ایف سے 6 ارب 26 کروڑ ڈالر سے زائد قرض لیا گیا اور اسی عرصے میں آئی ایم ایف کو 4 ارب 52 کروڑ 85 لاکھ ڈالر واپس کیے گئے۔دستاویز کے مطابق پاکستان نےگزشتہ 4 سال میں آئی ایم ایف کو ایک ارب 10 کروڑ ڈالر سے زائد سود ادا کیا ہے۔