بدھ,  30 اکتوبر 2024ء
اینٹی کرپشن ٹیم پر فائرنگ، ملزمان زیر حراست پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی کو چھڑوا کر فرار

 

گوجرانوالہ (روشن پاکستان نیوز)گوجرانوالہ میں اینٹی کرپشن ٹیم پر فائرنگ کے بعد ملزمان زیر حراست پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن قومی اسمبلی (ایم این اے) حاجی امتیاز احمد کو چھڑا کر فرار ہوگئے۔گوجرانوالہ میں انٹی کرپشن ٹیم پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے، جہاں ملزمان زیرحراست ایم این اے حاجی امتیاز احمد کو چھڑا کر فرار ہوگئے۔

اینٹی کرپشن حکام کے مطابق اینٹی کرپشن ٹیم حاجی امتیاز احمد کو تفتیشن کے لیے منڈی بہاؤالدین لے کر گئی تھی، واپسی ملزمان نے حملہ کیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا، ان کی گرفتاری کے لیے چھاپے جاری ہیں۔یاد رہے کہ 24 جولائی کو پی ٹی آئی کے ایم این اے حاجی امتیاز احمد کو منڈی بہاؤالدین سے گرفتار کرلیا گیا تھا، ان پر ایک کروڑ سے زائد کی کرپشن کا الزام ہے۔

مزید خبریں