بدھ,  30 اکتوبر 2024ء
کراچی کے بڑےہسپتالوں میں جگر، گردوں سمیت دیگر بنیادی ٹیسٹ کروانے کی سہولت بند،دیکھیں

 

کراچی (روشن پاکستان نیوز)کراچی کے بڑے اداروں میں شمار ہونے والے جناح اسپتال میں بنیادی ٹیسٹ کی سہولت بند ہونے سے مریضوں کو مشکلات کا سامنا ہونے لگا۔ذرائع کے مطابق جناح اسپتال میں ضروری کٹس کی عدم دستیابی کی وجہ سے اسپتال میں بنیادی ٹیسٹس کی سہولت بند کردی گئی ہے۔

اسپتال میں جگر اور گردوں کے ٹیسٹ کروانے کی بھی سہولیات میسر نہیں ہے۔جناح اسپتال جانے والے مریضوں کو بنیادی ٹیسٹ بھی اب اسپتال سے باہر جاکر کروانے ہوں گے۔اس حوالے سے جناح اسپتال کی انتظامیہ کی طرف سے اب تک کوئی مؤقف سامنے نہیں آیا ہے۔

مزید خبریں