جمعرات,  26 دسمبر 2024ء
چمن میں جے یوآئی رہنماءحافظ حمد اللہ پر قاتلانہ حملہ،محفوظ رہے

چمن(روشن پاکستا ن نیوز)چمن میں میزئی اڈہ طور پل کے مقام پر جمیعت علمائے اسلام (ف) کے رہنما حافظ حمد اللہ پر قاتلانہ حملہ کیا گیا ہےتاہم خوش قسمتی سے حافظ حمداللہ حملے میں محفوظ رہے،

تفصیلات کے مطابق پولیس نے بتایاکہ نامعلوم افراد نے حافظ حمداللہ کی گاڑی پر فائرنگ کی، یہ فائرنگ پانچ منٹ تک جاری رہی۔

تاہم، گاڑی بم پروف ہونے کی وجہ سے جے یو آئی رہنما حافظ حمداللہ حملے میں محفوظ رہے۔

اسکواڈ میں موجود پولیس اہلکاروں اور محافظوں کی جوابی فائرنگ سے حملہ آور فرار ہوگئے۔

یادرہے کہ افظ حمد اللہ پر یہ پہلا قاتلانہ حملہ نہیں ہے، اس سے قبل ستمبر 2023 میں بلوچستان کے ضلع مستونگ میں قومی شاہراہ پر ہونے والے دھماکے میں جمعیت علماء اسلام کے رہنما حافظ حمد اللہ سمیت 11 افراد زخمی ہوگئے تھے۔

مزید خبریں