جمعرات,  19  ستمبر 2024ء
ادارے نیوٹرل ہو جائیں، لوگ سمجھ رہے ہیں کہ حکومت کو لانیوالے آپ ہیں، علی امین گنڈا پور

 

پشاور (روشن پاکستان نیوز)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ اداروں سے درخواست ہے نیوٹرل ہو جائیں، لوگ سمجھ رہے ہیں کہ حکومت کو لانیوالے آپ ہیں۔پشاور میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمیں تبدیلی اور اصلاح کا عمل اپنے آپ سے شروع کرنا چاہیے، اگر ہم ایسا نہیں کرتے تو معاملات کو جلد کرنے میں کبھی کامیاب نہیں ہو سکیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ محکمہ پولیس میں ہمارے اپنے بھائی ہیں، ہمارا ایک کلچر ہے کہ پیار سے مانگنے پر جان بھی دینے کو تیار ہو جاتے ہیں اور اگر ضد پر آجائیں تو پھر ٹھیک چیز کو بھی ماننے سے انکار کردیتے ہیں، پولیس حکام عوام سے اچھا رویہ برتیں۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ غریب طبقے کے معاشی مسائل بہت زیادہ ہیں، میری خاص طور پر ٹریفک پولیس سے درخواست ہوگی کہ غریب کا چالان نہ کریں، امیر کا زیادہ چالان کریں تاکہ غریب کا چالان ہی نہ کرنا پڑے۔

دہشتگردی کے خلاف پولیس افسران اور جوانوں کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ مالی مشکلات کے باوجود پولیس کی ضروریات پوری کریں گے۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ دہشتگردی بہت اضلاع سے نکل کر محدود ہوگئی۔وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا کہ اداروں سے درخواست ہے نیوٹرل ہو جائیں، لوگ سمجھ رہے ہیں حکومت کو لانیوالے آپ ہیں۔علی امین گنڈاپور نے وفاقی حکومت پر طنز کیا کہ یہ لوگ جس چیز میں ہاتھ ڈالتےہیں، وہ تباہ ہوجاتی ہے۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News