بدھ,  15 جنوری 2025ء
حکومت نےپی ٹی آئی کو ایک بار پھر مذاکرات کی پیشکش کردی

 

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)حکومت نے تحریک انصاف کو ایک بار پھر مذاکرات کی پیشکش کردی ، وفاقی وزیر مصدق ملک نے کہا آئیں مل کر ملک کی خوشحالی کیلئے کام کریں، ملک اگرایسے ہی چلتا رہا تو برباد ہوجائے گا۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر مصدق ملک نے نیوزکانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کےذہن میں صرف 3چیزیں ہیں، پہلی چیزاس ملک میں روزگاردیناہے، وزیراعظم کےگمان میں ہےکہ عوام پر بوجھ ہے،غریبوں کا کیا کرنا ہے، وزیراعظم چاہتے ہیں غربت ختم ہو، روزگار پیدا ہو اور مہنگائی کم ہو۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ملک دشمن عناصرملکی ترقی میں رکاوٹیں کھڑی کررہے ہیں، انتشارکی سیاست کرنےوالےملک کےخیرخواہ نہیں۔انھوں نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا فوج کو نیوٹرل ہونا چاہئے چیلے کہتے ہیں ٹھیک کہا، نیوٹرل تو جانور ہیں چیلے کہتے ہیں واہ واہ کیا بات ہے، بانی پی ٹی آئی نے کہا میر جعفرمیر صادق ہیں چیلے نے کہا بالکل صحیح ہے، امریکا سائفر بھیج رہا ہے امریکا سازشی ہے لیکن پھرسب نے دیکھا امریکا نے قرارداد پاس کی ہر جگہ ڈنکا بجایا گیا۔مصدق ملک کا کہنا تھا کہ سوال ہے یہ بہروپیے ہیں یا پاگل ہیں ، کسی ایک جگہ کھڑے ہوں تو بات آگے چلے، جب مقصد ملک کو برباد کرنا ہو تو بتائیں ہم کیا کریں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ گزشتہ دنوں ٹرینڈچلابانی پی ٹی آئی نہیں توپاکستان نہیں، پاکستان ہےتوہم سب ہیں ، انہوں نےواضح بیان دیدیاہم ملک تباہ کردینگےاورکررہےہیں۔انھوں نے پی ٹی آئی والوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہم کہتے ہیں دہشت گردی کو ختم کریں آپ کہتے ہیں آپریشن نہیں ہونے دیں گے، آپ بھتہ خوری اوردہشت گردی کرنے دینا چاہتےہیں، آپ بم سے لوگوں کو اڑنے دیں گے بچے اغوا ہونے دیں گے، کہتے ہیں دہشت گردی ختم کردیں گے آپ بھی تو بتائیں کیا کریں گے، آپ جب کہیں گے آپریشن نہیں ہونے دینگے تواسکا مطلب آپ دہشت گردی ہونے دیں گے۔

وفاقی وزیر کا کہناتھا کہ ہم کہتےہیں بات کریں آپ کہتےہیں دھرناکریں ، ہم کہتےہیں بیٹھیں سلجھائیں آپ کہتے ہیں ملک گیرپہیہ جام کریں گے، کس کاپہیہ جام کریں گے ترقی،خوشحالی اورروزگارکاپہیہ جام کریں گے، ہم کہتےہیں بات کروبربادمت کروسلجھاؤالجھاؤمت ۔انھوں نے پیشکش کی کہ آئیں مل کر ملک کی خوشحالی کیلئے کام کریں، ملک اگر ایسے ہی چلتا رہا تو برباد ہوجائے گا۔وفاقی وزیر نے پی ٹی آئی کو پیغام دیا کہ یاد رہے آپ جو ادھم مچا رہے ہیں اپنے بچوں کی زندگیوں میں مچا رہے ہیں، اگرآپ برباد کریں گے تو اپنے بچوں کا مستقبل کریں گے، اگر ہم کہتے ہیں آپ کی زیادہ سیٹیں ہیں تو حکومت کیوں نہیں بنائی، جب پیپلزپارٹی نےکہا سپورٹ کرینگے تو کیوں حکومت نہیں بنائی۔

مزید خبریں