اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے بلوچستان میں دہشت گردی کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ میری ہمدردیاں متاثرہ افراد کے پیاروں کے ساتھ ہیں۔
بلوچستان میں الیکشن سے ایک دن پہلے دو دھماکوں میں قیمتی جانوں کا نقصان ہوا۔
واقعہ پر برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے بھی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے دہشت گردی کے ان واقعات کی سخت مذمت کی ہے۔
برطانوی ہائی کمشنر کا کہنا ہے کہ پاکستان کل انتخابات کی تیاری کر رہا ہے، دہشت گردانہ حملوں سے خوفزدہ ہوں۔
جین میریٹ نے دہشت گردی کی مذمت کرنے کے ساتھ جاں بحق افراد کے لواحقین کے ساتھ ہمدردی کا اظہار بھی کیا ہے۔