اتوار,  24 نومبر 2024ء
گھر میں لگے سولر پینل کتنی مدت تک درست کام کرتے ہیں ؟محفوط کیسے رکھا جائے ؟ دیکھیں

 

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز)دوسری کسی بھی چیز کی طرح سولر پینلز کی عمر یعنی پائیداری کی میعاد پر بھی بہت سے عوامل اثر انداز ہوتے ہیں۔ گھریلو سولر پینلز عام طور پر طویل المیعاد قرضوں یا لیز کے ساتھ فروخت کیے جاتے ہیں۔ خریدار بالعموم 20 سال کا معاہدہ کرتے ہیں۔ سوال یہ ہے کہ سولر پینلز کی پائیداری کتنی ہوتی ہے یعنی وہ کتنی مدت تک کارآمد رہتے ہیں۔

کسی بھی سولر پینل کی کارکردگی اور پائیدار کا مدار ماحول، موسم، ماڈیول کی قسم، ریکنگ سسٹم اور دیگر بہت سے معاملات پر ہوتا ہے۔ کسی بھی سولر پینل کی کوئی ’اینڈ ڈیٹ‘ نہیں دی جاسکتی۔ بہت سے معاملات میں یہ بھی ہوتا ہے کہ بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت میں کمی کے باعث سسٹم کو ریٹائر کرنا پڑتا ہے۔

وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ سولر پینلز سے بجلی کی پیداوار میں واقع ہونے والی کمی کو ڈیگریڈیشن کہا جاتا ہے۔ نیشنل رینیوئیبل انرجی لیباریٹری کے مطابق اس کی شرح بالعموم 0.5 فیصد سالانہ ہوتی ہے۔سولر پینل تیار کرنے والے اندازہ لگاتے ہیں کہ 25 سے 30 سال کی مدت کے دوران سولر پینل ناکارہ ہوجاتے ہیں اور اُنہیں بدلنا پڑتا ہے۔ عمومی سطح پر تسلیم کی جانے ولای میعاد 25 سال ہے۔عام سولر پینل 20 سال کی مدت میں اپنی اصل صلاحیت کے 90 فیصد کے مساوی پیداوار دیتا ہے۔ پینل کے مٹیریل کا معیار ڈیگریڈیشن پر اثر انداز ہوسکتا ہے۔

اگر مٹیریل اچھا نہ ہو تو پیداوار کا گراف 82.5 فیصد تک گر جاتا ہے۔ڈیگریڈیشن کا تعلق ماڈیول، مٹیریل اور ٹیکنالوجی سے ہے۔ مٹیریل کا تنوع اور خراب کارکردگی بھی لیکیج اور دیگر صورتوں میں پیداوار پر اثر انداز ہوتی ہے۔ اچھی خاصی ڈیگریڈیشن پوٹینشیل انڈیوسڈ ڈیگریڈیشن کے ہاتھوں ہوتی ہے۔ اگر اس کی مزاحمت کرنے والا مٹیریل کسی پینل میں زیادہ ہو تو اُس کی کارکردگی بہتر ہوتی ہے۔

مزید خبریں