هفته,  07  ستمبر 2024ء
خلیل الرحمان قمر اغوا کیس ، بڑی پیشرفت سامنے آ گئی

 

لاہور(روشن پاکستان نیوز)عدالت نے ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر کو ہنی ٹریپ کرنے کے کیس میں ملزمہ آمنہ عروج کا چار روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔تفصیلات کے مطابق لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر کو ہنی ٹریپ کرنے کے کیس کی سماعت ہوئی۔انسداد دہشتگردی عدالت کے جج خالد ارشد نے سماعت کی ،تفتیشی افسر نے بتایا کہ ہنی ٹریپ کے ذریعے اغواء کرنے اور ان پر تشدد کے مقدمے میں دہشت گردی دفعات شامل کردی ہیں۔

ملزمہ آمنہ عروج کو تین دنوں کا جسمانی ریمانڈ ختم ہونے پر پہلے ضلع کچہری اور پھر انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کیا گیا.پولیس نے تفتیش کیلئے مزید جسمانی ریمانڈ مانگا اور کہا ملزمہ کا موبائل برآمد کرنا ہے، عدالت نے ملزمہ سے استفسار کیا کہ :آپ نے اغوا کیا تھا ؟ تو ملزمہ نے بتایا کہ ماڈلنگ کرتی ہوں ،خلیل الرحمان کو بلایا تھا۔

عدالت نے مزید استفسار کیا ڈرامہ نگار سےتاوان بھی مانگا؟ تو ملزمہ کا کہنا تھا کہ ان کے اے ٹی ایم سے 2 لاکھ 87ہزار روپے نکالے تھے، جس پر عدالت نے سوال کیا جورقم بینک سے نکالی وہ کس کے پاس ہے؟ جس پر ملزمہ نے جواب دیا رقم حسن شاہ نے نکالی اوراسی کے پاس ہے۔عدالت نے پولیس کی درخواست منظور کرتے ہوئے آمنہ عروج کا 4 دنوں کا جسمانی ریمانڈ دے دیا اور ملزمہ کو دوبارہ 30 جولائی کو پیش کرنے کی ہدایت کی۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News