منگل,  10  ستمبر 2024ء
امن و امان سبوتاژ کرنے کی ہرکوشش کو ناکام بنایا جائے گا، نگران وزیراعظم

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کا کہنا ہے کہ امن و امان کی صورتحال کو سبوتاژ کرنے کی ہر کوشش کو ناکام بنایا جائے گا۔

وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے بلوچستان کے علاقوں پشین اور قلعہ سیف اللہ میں دھماکوں کے نتیجے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے شہدا کے درجات کی بلندی اوراہلخانہ سے تعزیت کی اور زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی۔

نگراں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ حکومت عام انتخابات کے پرامن انعقاد کے لیے پر عزم ہے۔ امن اور امان کو سبوتاژ کرنے کی ہر کوشش کو ناکام بنایا جائے گا۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News