جمعرات,  19  ستمبر 2024ء
18 سال عمر ہونے کے باوجود شناختی کارڈ نہ بنوانے والوں کیلئے نادرا کی جانب سے وارننگ جاری

 

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز )چیئرمین نادرا لیفٹیننٹ جنرل منیر افسر نے اٹھارہ سال عمر ہونے کے باوجود شناختی کارڈ نہ بنوانے والوں کو خبردار کردیا۔تفصیلات کے مطابق سینیٹ کمیٹی داخلہ کے اجلاس میں ،چئیرمین نادرا لیفٹیننٹ جنرل منیر افسر نے نادرا کی کارکردگی پر بریفنگ دی۔

لیفٹیننٹ جنرل منیر افسر نے بتایا کہ نادرا نے واٹس ایپ چینل بنایا جس پر ایک اشاریہ 6 ملین فالورز ہیں، سینیٹر عرفان صدیقی نے سوال کیا س جب 18 سال کا شہری شناختی کارڈ کیلئے رجوع کرے تو کتنے عرصے میں بنتاہے؟چیئرمین نادرا کا کہنا تھا کہ رولز کہتے ہیں کہ 19 سال 3 ماہ تک ہر شہری پر کارڈ بنانا لازم ہے بصورت دیگر سزا ہوگی۔انھوں نے بتایا کہ آئی ڈی کارڈ نہ بنانے کی صورت میں 50 ہزار جرمانہ اور ایک سال کی قید کی سزا ہے، لیکن آج تک کسی کوآئی ڈی کارڈ نہ بنانے پر سزا نہیں ہوئی۔

پاکستان میں مسئلہ یہ ہے کہ ہر صوبے کےقوانین مختلف ،ہم آہنگ نہیں ، یوسیزکیساتھ رجسٹرڈ شہریوں کا ڈیٹا نادرا کے پاس ہو اور وہ آئی ڈی کارڈ بنائے، پاکستان میں 70 ملین افراد کے پاس اسمارٹ فون ہے، چیئرمین نادرامنیر افسرچیرمین نادرا نے کہا کہ نادرا کے 629 ملازمین کو جعلی آئی ڈی کارڈ بنانے پر فارغ کیا گیا۔ڈی جی پاسپورٹ کا کہنا تھا کہ ایک زمانہ تھا کہ 23 پاسپورٹ آفسز تھے اب 223 ہیں،اب ہمارے پاس صرف پاسپورٹ کا بیک لاگ 1 لاکھ 65 ہزار ہے، سعودی عرب سے 12 ہزار 86 جعلی پاسپورٹس آئے، جس پر تحقیقات جاری ہیں، جعلی آئی ڈی کارڈز پر یہ پاسپورٹس بنوائے گئے ہیں۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News