بدھ,  06 نومبر 2024ء
ہیپاٹائیٹس سےہر 20 منٹ میں ایک شہری جاں بحق ،ماہرین امراض کا تشویشناک انکشاف

 

کراچی (روشن پاکستان نیوز)ماہرین امراض جگر اور معدہ کا کہنا ہے کہ ہر سال 28 جولائی کو یوم ہیپاٹائیٹس منایا جاتا ہے۔ماہرینِ جگر کا کہنا ہے کہ ہر سال پاکستان میں 2 لاکھ افراد ہیپاٹائیٹس بی اور سی کا شکار ہوتے ہیں۔ ہمارے ملک میں اس بیماری کے خاتمے میں تیزی نظر نہیں آتی۔ڈاکٹرزنے کہا کہ ہر 20 منٹ میں ہیپاٹائیٹس سے ایک شہری جاں بحق ہوتا ہے، ہمارے ملک میں ہر بیماری میں انجکشن لگا دیا جاتا ہے۔ اس پر حکومت اور متعلقہ حکام کو پالیسی بنانے کی ضرورت ہے۔اس موقع پر ڈاکٹر پروفیسر امان اللہ نے کہا کہ سول اسپتال میں ہیپاٹائیٹس کا علاج مفت ہے، ادویات بھی موجود ہیں، لیکن لوگ لاپرواہی کرتے ہیں، اس مرض کا ٹیسٹ نہیں کرواتے۔

مزید خبریں