جمعرات,  19  ستمبر 2024ء
نجکاری میں حسابات کی جانچ پڑتال مکمل نہ ہوسکی ، پی آئی اے کی نجکاری میں مزید تاخیرمتوقع

 

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز)قومی ایئر لائن پی آئی اے کی نجکاری اگست کی بجائے ستمبر میں ہونے کا امکان ہے ، نجکاری میں حسابات کی جانچ پڑتال مکمل نہ ہوسکی ہے۔

تفصیلات کے مطابق قومی ایئرلائن پی آئی اے کی نجکاری میں مزید تاخیر کا خدشہ بڑھ گیا، قومی ایئرلائن کی نجکاری اگست کی بجائے ستمبر میں ہونے کا امکان ہے۔ذرائع نے بتایا کہ نجکاری میں دلچسپی لینے والی کمپنیوں کی جانچ پڑتال مکمل نہیں ہوسکی، تمام کمپنیاں کا ڈیو ڈیلیجنس ابھی جاری ہے۔

ذرائع نے کلہا کہ دلچسپی لینے والی کمپنیوں کا کہنا ہے یورپ کے روٹس فعال ہوں تو مالیت کا درست اندازہ ہوگا تاہم حکومت پاکستان پی آئی اے کی یورپ فلائٹس فعال کرنے کی کوشش کرے گی۔اس سلسلے میں نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار، وزیر نجکاری عبدالعلیم خان سمیت حکومت وزرا کردار ادا کریں گے۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News