پشین (روشن پاکستان نیوز) پشین میں آزاد امیدوار کےانتخابی دفتر پر خودکش دھماکا ہوا ہے، جس کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق اور 10 دیگر زخمی ہوگئے۔
نجی ٹی وی کے مطابق پشین کے علاقے خانوزئی میں آزادامیدوار کےانتخابی دفتر پر خودکش دھماکا ایسے وقت میں ہوا ہے، جب عام انتخابات میں محض ایک روز باقی رہ گیا ہے۔خودکش حملہ این اے 265 کے آزاد امیدوار اسفند یار کاکڑ کے انتخابی دفتر پر ہوا، سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔
پولیس، ایف سی، لیویز اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار جائے وقوعہ پر موجود ہیں اور پشین و ملحقہ علاقوں میں سیکیورٹی سخت کر دی گئی ہے۔