اتوار,  22 دسمبر 2024ء
طلباء کیلئے اہم خبر ، سرکاری کامرس کالجز کو ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا

 

لاہور (روشن پاکستان نیوز)پنجاب حکومت نے سرکاری کامرس کالجزکو ختم کرنے کافیصلہ کرلیا،ان کالجز کو انفارمیشن ٹیکنالوجی کالجز میں تبدیل کردیا جائے گا۔محکمہ ہائیرایجوکیشن پنجاب نے منصوبے پرکام شروع کردیا، صوبہ کے تمام 85 کامرس کالجز کو آئی ٹی کالجزکا درجہ دیا جائے گا۔محکمہ ہائیرایجوکیشن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ فیصلہ کامرس کے مضمون میں طلبا کا رجحان کم ہونے پر کیا گیا،ہر سرکاری کامرس کالجز میں طلبا کی تعداد سو سے کم ہے،کامرس کے ایک طالبعلم پرحکومت کا3لاکھ تک خرچہ آرہا ہے۔

وزیرتعلیم پنجاب رانا سکندرکاکہنا ہے کہ فیصلہ دنیا بھرکے ممالک کے ساتھ آئی ٹی انڈسٹری میں مقابلے کے لئے کیا، منصوبے کی فوری تکمیل کیلئے آئی ٹی کالجزمیں تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا۔آئی ٹی کالجزمیں تبدیل کرکے ایکسپرٹس کو بھرتی کیا جائے گا،کالجزمیں آئی ٹی کا کاروبارکرنیوالے نوجوانوں کے لئے کو ورکنگ دفاترقائم ہوں گے،آئی ٹی کالجزمیں ای لائبریریزکا قیام کیا جائے گا،محکمہ ہائیر ایجوکیشن کے مطابق آئندہ دس روزمیں منصوبے پرکام کا آغاز ہوجائے گا۔

مزید خبریں