جمعرات,  19  ستمبر 2024ء
ڈیبٹ اور کریڈٹ کارڈ سے ادائیگی کرنے والوں کے لئے بڑی خبر آگئی

 

کراچی (روشن پاکستان نیوز)ڈیبٹ اور کریڈٹ کارڈ سے ادائیگی کرنے والوں کے لئے بڑی خبر آگئی ، ریسٹورینٹس اور ہوٹلز میں ادائیگی کرنے کتنا ٹیکس کٹے گا؟تفصیلات کے مطابق سندھ میں ریسٹورینٹس اور ہوٹلز کو ڈیبٹ اورکریڈٹ کارڈ سے ادائیگیوں پر ٹیکس دوبارہ بڑھا دیا گیا۔اب ریسٹورینٹس اور ہوٹلز کو ڈیبٹ اور کریڈٹ کارڈ سے ادائیگیوں پر ٹیکس دوبارہ آٹھ فیصد سے بڑھا کر پندرہ فیصد کردیا گیا ہے۔سندھ ریونیو بورڈ نے بتایا کہ کراچی کے اٹھاون ریسٹورینٹس اور ہوٹلز کو عوام سے پندرہ فیصد سروس ٹیکس کاٹنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔یہ سہولت ریسٹورینٹس کی خریداریوں پر ٹیکس ادائیگیوں کی ان پٹ ایڈجسٹمنٹ کے لیے دی گئی ہے اور کم تعداد میں ریسٹورینٹس کو یہ اجازت ملی ہے۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News