اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز)فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے جائیدادوں کی نئی قیمتیں مقرر کرے گا جس کے بعد ادارے نے اپنے افسران کو جائیداد کی نئی قیمتیں مقرر کرنے کی ہدایت کردی، جس کے بعد جائیداد کی قیمتوں میں اوسطاً اضافہ ہوگا جبکہ جائیداد کی قیمتیں مارکیٹ ویلیو کی تقریبا90 فیصد لانے کا عزم ظاہر کیا گیا ہے۔
ایف بی آر کے چیئرمین امجد زبیر ٹوانہ نے بتایا کہ آنے والے دنوں میں 50 سے زائد شہروں میں نئے نرخوں کو حتمی شکل دی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ ’تاجر دوست اسکیم کے تحت خوردہ فروشوں ٹیکس نیٹ میں شامل کرنے کی مصروفیات کے باعث پراپرٹی ویلیو یشن ریٹ کا عمل تاخیر کا شکار ہوا اس لیے میں نے علاقائی ٹیکس دفاتر کو ویلیوایشن کی شرحوں پر نظر ثانی کرنے کی ہدایت کی ہے۔