لاہور (روشن پاکستان نیوز)لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی جلاؤ گھیراؤ کے 7 مقدمات میں سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 5 اگست تک توسیع کردی۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے جج خالد ارشد نے کیس کی سماعت کی، عدالت نے ویڈیو لنک پر شاہ محمود قریشی کی حاضری مکمل کی۔بعد ازاں عدالت نے شاہ محمود قریشی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 5 اگست تک توسیع کردی۔