پیر,  16  ستمبر 2024ء
پی ٹی آئی کی جانب سےپنجاب اسمبلی کے سامنے بھوک ہڑتالی کیمپ قائم

 

لاہور (روشن پاکستان نیوز)پاکستان تحریک انصاف نے پنجاب اسمبلی کے سامنے بھوک ہڑتالی کیمپ قائم کرلیا۔ صوبائی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف ملک احمد خان بھچر کا کہنا ہے کہ پیکا ایکٹ کے تحت عدالتوں کے قیام کے خلاف ہیں، یہ کورٹس ہمارے خلاف کیسز کیلئے بنائی گئی ہیں۔

اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی ملک احمد بھچر ہڑتالی کیمپ کی قیادت کر رہے ہیں، ڈپٹی اپوزیشن لیڈر معین قریشی، صدر پی ٹی آئی مذہبی ونگ علامہ اصغر عارف چشتی سمیت پی ٹی آئی کارکنان کیمپ میں موجود ہیں جب کہ خواتین کارکنان بھی کیمپ میں پہنچ گئی ہیں۔اس کے علاوہ ایم پی اے میجر (ر) غلام سرور، ایم این اے عظین الدین لکھوی بھی ہڑتالی کیمپ میں شریک ہیں۔ہڑتالی کیمپ سے قبل ملک احمد بھچر نے پیکا ایکٹ کے تحت عدالتوں کے قیام کی مخالفت کی تھی۔ انھوں نے کہا تھا کہ آرٹیکل سکس لگا کر دیکھیں حکومت کو دن میں تارے نظر آجائیں گے، فارم سینتالیس والی حکومت کے دن گنے جا چکے ہیں۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News