هفته,  27 جولائی 2024ء
عام انتخابات، مزید 4 حلقوں میں پولنگ ملتوی

کوہاٹ(روشن پاکستان نیوز)ملک کے چار انتخابی حلقوں میں امیدواروں کی اموات کے باعث پولنگ ملتوی کردی گئی۔

پی کے 91 کوہاٹ 2 سے امیدوار عصمت اللہ خٹک کے انتقال کے سبب پولنگ ملتوی کی گئی ہے، اس کے علاوہ این اے 8 باجوڑ، پی کے 22 باجوڑ 4 میں امیدوار ریحان زیب کی موت پرکل پولنگ نہیں ہوگی۔پی پی 266 رحیم یارخان 12 میں امیدوار اسرار حسین کےانتقال پرکل الیکشن نہیں ہوگا۔

الیکشن کمیشن کے مطابق متعلقہ حلقوں میں الیکشن عام انتخابات کے بعد ہوں گے اور 8 فروری کو الیکشن کے بعد ان حلقوں کے شیڈول کا اعلان ہوگا۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News