بدھ,  15 جنوری 2025ء
بانی پی ٹی آئی کاجی ایچ کیو کے سامنے احتجاج کی کال دینےکا اعتراف

راولپنڈی(روشن پاکستان نیوز) بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے جی ایچ کیو کے سامنے احتجاج کی کال دینےکا اعتراف کرلیا۔اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ 14 مارچ کو میرے گھر زمان پارک پر پولیس اور رینجرز نے حملہ کیا، میرے وکلا نے یقین دہانی دی تھی کہ ہم شامل تفتیش بھی ہوں گےگرفتاری بھی دیں گے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ 18 مارچ کو جوڈیشل کمپلیکس پر پھر پولیس نے مجھ پر دھاوا بولا، جوڈیشل کمپلیکس کے اندر اور باہر شیلنگ کی گئی۔بانی پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ مجھے اندازہ ہوگیا تھا کہ مجھےگرفتار کیا جائےگا، اپنی گرفتاری سے قبل جی ایچ کیو کے سامنے پرامن احتجاج کی کال دی تھی۔عمران خان کا کہنا تھا کہ ٹیکنوکریٹ سیٹ اپ لانے سے بہتر ہے مارشل لاء لگادیں، ویسے بھی غیر اعلانیہ مارشل لاء نافذ ہے۔ایک سوال کے جواب میں عمران خان کا کہنا تھا کہ اپنے وکلا کو کچھ پوائنٹس بتاتا ہوں اسی بنیاد پر غیرملکی جریدےمیں انٹرویو چھپا۔

مزید خبریں